ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراق:داعش نے کرکوک میں 52افراد زندہ جلا ڈالے

عراق:داعش نے کرکوک میں 52افراد زندہ جلا ڈالے

Tue, 09 Aug 2016 11:17:01  SO Admin   S.O. News Service

بغداد،8اگست؍(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)روس کے سرکاری ذرائع نے خبر دی ہے کہ عراق کے جنگ زدہ شہر کرکوک میں الحویجہ کے مقام پر دولت اسلامی داعش کہلوانے والی تنظیم نے شہریوں کو نقل مکانی پر اکسانے کے الزام میں 52افراد کو زندہ جلا ڈالا۔ ایک دوسری کارروائی میں داعش نے چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔ گذشتہ روز عراق کی شمالی گورنری نینویٰ کے جنوبی شہر موصل میں اجحلہ کے مقام پر داعش کے 15خود کش بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ عراقی فوجیوں اور پان عام شہریوں سمیت 11افراد مارے گئے۔القیارہ شہرکے مقامی عراقی عہدیدار صالح الجبوری نے بتایا کہ اتوار کی صبح داعش کے کوئی 15 خود کش بمباروں نے مختلف مقامات پر خود کش دھماکے کیے جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت گیارہ افراد مارے گئے۔ الجبوری نے بتایا کہ خود کش حملہ آورں میں سے بعض کو فوج نے کارروائی سے قبل ہی گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔ چار خود کش بمبار دریاکے کنارے آبادی میں گھس گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔


Share: